امریکہ: مسلح حملہ، 2 افراد ہلاک، 20 زخمی

United States Attack

United States Attack

فلوریڈا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک کانسرٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ میامی کے علاقے ہیالیہ میں ایک گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔ گاڑی سے اترنے والے 3 مسلح افراد نے کانسرٹ کے لئے جمع ہجوم پر فائر کھول دیا۔

فی الوقت موصول معلومات کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات رکھنے والے ہر شخص سے پولیس سے رابطہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔