امریکا کی کئی ریاستوں کو مسلسل برفانی موسم کا سامنا

Snowfall

Snowfall

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا کی کئی ریاستوں کو مسلسل برفانی موسم کا سامنا ہے، نیویارک میں ایک بار پھر برف باری ہوئی جبکہ آج ایک اور برفانی طوفان کا امکان ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک اور فلاڈیلفیا میں 8 انچ سے زائد برف پڑی جس کے باعث تعلیمی اداروں کو بند اور ہزاروں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

حکام کے مطابق منگل کی رات سے ایک اور برفانی طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ نیویارک کے مئیر ڈی بلاسیو نے بھی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

حالیہ برفانی طوفانوں کے باعث نیویارک، نیوجرسی اور فلی ڈیلفیا سمیت متعدد شہروں میں 3000 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ 1700 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔