امریکہ میں طوفانی بگولے،7 افراد ہلاک، بجلی معطل

Hurricane in United States

Hurricane in United States

ٹیکساس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ریاستوں اوکلاہوما، ٹیکساس اور لوئزیانا میں طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

طوفان کے باعث ٹیکساس کے ڈیڑھ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

اوکلاہوما کے ایک قصبے میں فیکٹری سے نکلنے والے مزدور طوفانی بگولے میں پھنس گئے۔

بگولے نے ایک مزدور کو چار سو میٹر دور پھینک دیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

اسی قصبے میں بگولے سے ایک شخص کی گاڑی اُڑ کر دور جا گری جس سے وہ بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹیکساس میں بھی طوفانی بگولوں نے گھروں کو شدید نقصان پہنچایا جس سے 3 افراد ہلاک ہو گئے اور لوئزیانا میں ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہو گیا۔