fbpx

امریکہ نے اسرائیل کے الحاق منصوبے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا

President Trump

President Trump

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ امریکہ میں اسرائیل کے ’الحاق‘ منصوبے سے متعلق اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اسرائیل کے چینل ۔13 سے انٹرویو میں ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یکم جولائی سے دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے علاقے کو اسرائیل سر زمین میں شامل کرنے کے منصوبے پر عمل در آمد کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اسسٹنٹ اور بین الاقوامی مذاکرات کے نمائندہ خصوصی آوی برکووٹز اسرائیلی وزیر ِ اعظم نتن یاہو اور وزیر دفاع سے مذکورہ منصوبے پر بات چیت کے لیے ’’چند دنوں‘‘ کے اندر اسرائیل کا دورہ کریں گے۔