یونیورسٹی میں پروپوز کے واقعے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی بول پڑے

 Fawad Chaudhry

Fawad Chaudhry

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے ان حقوق میں مرضی کی شادی مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

فواد چوہدری نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نکال دیا گیا۔