اپردیر : زمین کا تنازع، دو بھائیوں میں فائرنگ، دو بیٹوں سمیت دونوں ہلاک

Upper Dir

Upper Dir

اپردیر (جیوڈیسک) اپر دیر میں زمین کے تنازعے پر دوب ھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے دونوں بھائی اور ان کے دو بیٹے ہلاک ہوگئے۔ اپر دیر میں نواحی علاقے خا گرام میں دو بھائیوں میں زمین کے تنازعے پر تلخ کلامی ہوگئی۔

نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اور پھر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دونوں بھائی اور ان کے دوبیٹے بھی ہلاک ہوگئے۔ زن، زر اور زمین کے پیچھے ہونے والی لڑائی کا ہمیشہ ایسا ہی انجام ہوتا ہے۔