امریکا کا افغان ڈرون حملے کے ذمہ دار فوجیوں کو سزا نہ دینے کا اعلان

Drone Attacks in Afghanistan

Drone Attacks in Afghanistan

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے افغانستان میں ڈرون حملے میں شہریوں کے قتل کے ذمہ دار فوجیوں کو سزا نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق محکمے کی اندرونی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ڈرون حملہ قانون کے خلاف نہیں تھا اورنہ ہی ڈرون حملہ اصول کی خلاف ورزی تھا اس لئے کوئی امریکی فوجی یا حکام سزا کے حقدار نہیں۔

اگست میں افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ڈرون حملے میں شہریوں کے قتل کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل کینتھ مکینزی نے حملے کو افسوسناک غلطی قرار دیا تھا۔امریکی فوج نے افغانستان میں ڈرون حملہ انخلا سے پہلے 29 اگست کو کیا تھا۔