امریکی ریاست ورجینیا میں گورنر کے انتخابات، ڈیموکریٹس کیلئے بڑا اپ سیٹ

Terry McAuliffe

Terry McAuliffe

ورجینیا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی ریاست ورجینیا میں گورنر کے لیے ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق ورجینیا میں ری پبلکن امیدوار گلین ینگ کن (Glenn Youngkin) کو ڈیمو کریٹک حریف ٹیری مک آلیف (Terry McAuliffe) پر برتری حاصل ہے۔

ریاست ورجینیا کے نتائج امریکا میں آئندہ برس ہونے والے مڈٹرم الیکشن پر پڑنے کا امکان ہے۔

ادھر نیوجرسی میں ڈیموکریٹ گورنر فل مرفی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق نیویارک شہر میں ایریک ایڈمز (Eric Adams) میئر منتخب کر لیے گئے ہیں۔