امریکا : بوسٹن حملے میں ملوث جوہر سرنائیو پر فرد جرم عائد

Boston Attack

Boston Attack

امریکا(جیوڈیسک)بوسٹن حملے میں ملوث جوہر سرنائیو پر فرد ِ جرم عائد کر دی گئی، ملزم پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ہے۔انیس سالہ جوہر پر ریاست میساچوسٹس میں ہونے والے بم دھماکوں کے ایک ہفتے بعد ایک ایسے وقت میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

جب وہ ہسپتال میں داخل ہے۔ جوہر پر گزشتہ ہفتے بوسٹن میراتھن میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی فرد ِ جرم عائد کی گئی ہے۔ اگر جوہر کا جرم ثابت ہو گیا تو اسے سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ایف بی آئی کے ذرائع کے مطابق ان حملوں میں ہلاک ہونے والے تیمرلان سارنائیف کا نام روسی درخواست پر دوہزار گیارہ میں بیرون ممالک سفر کرنے والوں کی چھان بین سے متعلق لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔