آئندہ صدارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت ناقابل برداشت : کرزئی

Karzai

Karzai

کابل(جیوڈیسک)افغان صدر صدر کرزئی نے کہا ہے کہ انتخابات قومی معاملہ سرپرستی کا حق صرف افغان عوام کو حاصل ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے آئندہ صدارتی انتخابات کو ملک کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں کسی بھی بیرونی مداخلت اور ثالثی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ ایک قومی عمل ہے جس کی سرپرستی کا حق صرف افغان عوام کو ہی حاصل ہے۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے کابل میں ہونے والی سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت اور نگرانی ملکی خود مختاری کیخلاف ہے۔ غیر ملکی ماہرین محض انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ملک میں آ سکتے ہیں چونکہ یہ افغان عوام کا قومی معاملہ ہے اور اس کی سرپرستی بھی عوام کو ہی کرنا ہوگی۔