بوسٹن دھماکے امریکہ کیخلاف مسلم جہاد ہیں : سابق ایف بی آئی ایجنٹ

Boston Blast

Boston Blast

واشنگٹن(جیوڈیسک)سابق ایف بی آئی ایجنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ بوسٹن دھماکے امریکہ کیخلاف مسلم جہاد کا حصہ ایسے مزید حملے ہوسکتے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایک سابق ایجنٹ نے بوسٹن میراتھن دھماکوں کو امریکہ کیخلاف مسلم جہاد کا ایک سلسلہ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مسلمان جہادی تنظیموں کی جانب سے امریکہ پر ایسے مزید حملے ہو سکتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ جوہن گوانڈولو کا کہنا تھا کہ بوسٹن حملے کسی اچانک اور ہنگامی منصوبے کا حصہ نہیں بلکہ امریکہ کیخلاف شروع کئے گئے مسلمان جہادی گروپوں کے اس جہاد کا سلسلہ ہے۔

جو نائن الیون سے قبل شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کیخلاف برسرپیکار جہادی گروپوں میں اخوان المسلمین اور حماس جیسے گروپ سرفہرست ہیں جو امریکہ میں مقیم خودساختہ جہادیوں کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کے ذریعے حملے کروا رہے ہیں۔