امریکا : کمپیوٹر کی خرابی فضائی کمپنی کو مہنگی پڑگئی

America

America

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں کمپیوٹر کی خرابی مقامی ائیرلائنز کو اس وقت مہنگی پڑگئی۔ جب سسٹم نے مفت میں ٹکٹ جاری کرنے شروع کر دئیے۔ جس سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھا لیا۔

ذرائع کے مطابق کمپیوٹر کی خرابی کے باعث چند گھنٹوں کے لیے لوگوں نے ائیرپورٹ ٹیکس کی مد میں صرف پانچ یا دس ڈالر دے کر ٹکٹیں حاصل کیں۔ فضائی کمپنی کو اس خرابی کا پتا چلا تو اس نے اپنی ویب سائٹ بند کردی۔

فضائی کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد نے ٹکٹیں خریدیں اور کمپنی کو کتنا نقصان ہوا۔ کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر میں خرابی کے باعث مفت میں جاری ہونے والی ٹکٹیں منسوخ نہیں کریں گے۔