امریکا کپ سیلنگ سیریز، ٹیم نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

America's Cup Sailing

America’s Cup Sailing

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکہ کپ سیلنگ سیریز میں شاندار کامیابیوں کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم بنا لی۔ کیلیفورنیا میں ہونیوالی سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

لوئس وویٹن کپ چیلنجر سیریز کے چوتھے رانڈ میں کیویز نے اٹالین ٹیم کو شکست دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سے پہلے رانڈ روبن سیریز بھی جیت چکی ہے۔ لوئس وویٹن کپ چیلنجر سیریز میں کیویز نے مسلسل نویں کامیابی اپنے نام کی۔