امریکا کی جنگ لڑنے سے دہشت گردی انتہا کو پہنچی: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

جھنگ (جیوڈیسک) جسلے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا ہے شوگر مل والے طاقتور اور کسان کمزور ہے،تین مارچ کو عوام اپنی تقدیر بدلنے کے لیے نکلیں گے۔

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت پر فیصل صالح حیات کا شکر گزار ہوں، عوام نے ووٹ بلے کو دیا تھا اور جیت شیر گیا۔ حکمران اپنا پیسہ باہر بھیج کر عوام سے کہتے ہیں کہ اپنا پیسہ پاکستان لاؤ، ظلم کا نظام اب اور نہیں چل سکتا۔

خیبرپختونخوا میں کوئی تھانیدار سفارش سے تعینات نہیں ہو سکتا سب کچھ میرٹ پر ہو رہا ہے جب تک نظام درست نہیں ہو گا ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کی جنگ لڑنے کے باعث ملک میں دہشت گردی انتہا کو پہنچی ۔