امریکا : فلوریڈا میں جاسوس طیارہ گر کر تباہ

Florida

Florida

واشنگٹن (جیوڈیسک) فلوریڈا کے ٹائنڈال فضائی اڈے پر امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی ذرائع کے مطابق ٹائنڈال فضائی اڈے پر گرنے والا جاسوس طیارہ کیو ایف 4 ساختہ تھا۔ جاسوس طیارہ ٹیک آف کرتے ہوئے اچانک زمین پر آگرا۔

جاسوس طیارہ گرنے کے بعد ملبے میں آگ لگ گئی اور سیاہ دھواں آسمان پر چھا گیا۔ جاسوس طیارہ گرنے کے بعد ایئر بیس 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا جاسوس طیارہ تباہ ہوا ہے۔