امریکا میں گینڈوں کا غیر قانونی شکار ، دو افراد پر فرد جرم عائد

Court

Court

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ ماہی گیری اور جنگلی حیات کے سربراہ نے ان کے مبینہ جرم کوتکلیف دہ قرار دیا لیکن ان کے بقول یہ اتنا برا نہیں جتنا معدوم ہوتی نسل کے 11 گینڈوں کو ہلاک کرنے کے لیے استعمال کیا گیا وحشیانہ طریقہ کار تھا۔

ڈویو گروینیوالڈ اور جانیمین گروینیوالڈ پر یہ عائد کی گئی فرد جرم میں 18 الزامات عائد کیے گئے۔ ان میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ ملزمان امریکی شکاریوں کو یہ کہہ کر جنوبی افریقہ لے جارہے تھے کہ یہ گینڈے مشکلات پیدا کرنے والے جانور ہیں اور انھیں ہلاک کرنا غیر قانونی نہیں۔

ان شکاریوں کو جنوبی افریقہ لے جانے کے لیے 15 ہزار ڈالر کی رقم بھی لی۔ یہ دونوں بھائی امریکا میں شکار اور اسلحہ سے متعلق ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے جگہ جگہ گھومتے رہے ہیں۔

فرد جرم میں کہا گیا کہ یہ دونوں بھائی گینڈوں کے سینگوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے لیے انھیں آرے سے کاٹتے تھے اور انھوں نے ایک سینگ اس وقت کاٹا جب وہ جانور ابھی زندہ تھا۔