امریکا : ریاست کینٹکی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

Kentucky

Kentucky

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) امریکا میں ایک عمارت میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کینٹکی کے علاقے لوئی ویل میں پیش آیا، جہاں فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان Dwight Mitchell کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد اپرٹمنٹ کے اندر ہی موجود ہو سکتے ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔