یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز ہو گیا : وزیر صنعت و پیداوار

Minister Industry

Minister Industry

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام مرتضی جتوئی کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی نگرانی کے لیے وزارت میں آپریشن روم قائم کیا جائے گا۔

ویجیلنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک سو پچاس سستے بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز قائم کیے جائیں گے۔ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور بے قاعدگیوں کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔