یوٹیلیٹی اسٹورز کوالٹی کنٹرول کے لیے عوامی شکایات سیل قائم

Utility Stores

Utility Stores

اسلام آباد (جیوڈیسک) رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروحت ہونے والی اشیا کی دستیابی، قیمتوں اور کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لیے وزرات صنعت میں عوامی شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صنعت وپیدوار غلام مرتضی جتوئی کی ہدایت پر قائم کردہ شکایت سیل میں صارفین فون نمبر 0159207035 اور 0519206249 پر کال کر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروحت ہونے والی اشیا کے حوالے سے اپنی شکایات درج کروائیں گے۔

جس پر وزرات کے حکام فوری ایکشن لیں گے۔ مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے اور کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لیے وزرات صنعت کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری افتخار الدین احمد کی سربراہی میں ویجیلٹس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،جو مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ بھی کرے گی۔