اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی، پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن کیلئے 7 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں پی آئی اے کیلئے بیل آوٹ پیکیج کا ایک حصہ منظور کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی آئی اے کے آلات، مشینری اور پرزہ جات کی ادائیگیوں میں سہولت فراہم کی جائے گی، 7 ارب روپے کی رقم پرزہ جات کی ادائیگیوں کیلئے استعمال ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ 16 سے 20 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج منظور کرانا چاہتی ہے ، پیکیج کے باقی حصے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔