اترپردیش کے شمالی حصوں سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم

Uttar Pradesh

Uttar Pradesh

اتر پردیش (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شمالی حصوں میں سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ سیکڑوں گھر اور سڑکیں زیرآب آنے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی اترپردیش میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب نے کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے کئی علاقے زیرآب آ چکے ہیں۔

دریائے گنگا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے آس پاس کے کئی علاقے خالی کرا لئے گئے ہیں۔ بھارتی شہر بنارس میں لوگ سیلاب کے پیش نظر گھر کا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔