وینا ملک نے پاکستان واپس نہ آنے کی خبروں کی تردید کردی

Veena Malik

Veena Malik

وینا ملک نے پاکستان واپس نہ آنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ کہتی ہیں یووراج ان کا فرسٹ کرش تھا۔ یہ بات وینا ملک نے اے آروائی نیوزسے خصوصی انٹرویو میں کہی پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک اپنی اداکاری سیکم اورمتنازعہ کام اور بیانا ت کرنے سے زیادہ مشہور ہوئی۔ بالی ووڈ کے پروگرام بگ باس سے شہرت پانے والی وینا ملک آج ہزاروں لوگوں کی دل کی ڈھرکن ہے۔

بالی ووڈ میں متعدد فلمیں اورآئٹم سانگز نے وینا کی شہرت کو مزید چار چاند لگا دئیے۔ جس کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر وینا ملک پاکستان کی سب سے مشہور ہستی ہے۔اور انٹرنیٹ ہر انھیں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ وینا ملک کو پسند ہے بھارتی بیٹسمن یوراج سنگھ۔ وینا ملک کسی امیر یا شہرت یافتہ انسان سے شادی نہیں کرے گی۔ بلکہ وہ شادی اس سے کرے گی جو ان کا دل جیتے گا۔ یہی نہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی وینا ملک نے اپنا نام درج کروا کر ایک اور منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔