وہاڑی میں دکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 7 زخمی

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) وہاڑی میں دکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لو ہا مارکیٹ میں لو ہے کی دکان کی چھت کی مر مت کے دوران گر گئی، 8 مزدور ملبہ کے نیچے دب کر زخمی ہو گئ۔

امدادی اداروں نے کارروائی کرکے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل کر دیا۔ اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک مزدور ھسپتال میں چل بسا،جبکہ باقی 7 مزدروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔