وینزویلا : ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،پانچ پولیس اہلکار ہلاک

Venezuela Helicopter

Venezuela Helicopter

کراکس(جیوڈیسک)وینزویلا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے اس میں موجود پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔وینزویلا میں ایک پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ کراکس کے جنگلی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب قومی پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر اغوا کیس میں ایک کار کا پیچھا کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک گر کر تباہ ہو گیا ۔حادثے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔