وینزویلا : ہوگو شاویز کے جانشین نے صدارتی انتخاب جیت لیا

Venezuela

Venezuela

کراکس(جیوڈیسک)ہوگو شاویز کے جانشین اور وینزویلا کے قائم مقام صدر نکولس مادورو نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔ونیزویلا کے نیشنل الیکشن کونسل نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔

آنجہانی صدر ہوگو شاویز کے جانشین نکولس مادورو نے پچاس اعشاریہ چھیاسٹھ فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل اپوزیشن جماعت کے رہنما انچاس اعشاریہ صفر چھ فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

مادورو کی کامیابی کا سن کر ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جیت کا جشن منایا۔نکولس مادورو کا کہنا تھا کہ وہ شفاف انتخابات کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے حمایت پر کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔