ایران نے تین میزائلوں کے کامیاب تجربات کر لئے

Iran Missiles

Iran Missiles

تہران(جیوڈیسک)ایرانی فوج نے ملکی سطح پر تیار کئے گئے تین میزائلوں کے کامیاب تجربات کر لئے۔تہران ایرانی فوج نے ملکی سطح پر تیار کئے گئے تین میزائلوں کے کامیاب تجربات کر لئے۔ یہ بات غیر ملکی ایجنسی نے ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کیماروس حیدری کے حوالے سے بتائی ہے۔

فوجی کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تینوں میزائل ایرانی فوج اور دفاعی صنعت نے تیار کئے ہیں اور ان کا تجربہ زمینی فوج کی حالیہ جنگی مشقوں کے دوران کیا گیا تاہم مذکورہ جنرل نے ان میزائلوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ فجر میزائل سے تھوڑے مختلف ہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے نازی اور فجر فائیو میزائلوں کے رواں سال مارچ کے وسط میں فوجی مشقوں کے دوران تجربات کئے تھے جن کی زیادہ سے زیادہ رینج 75کلو میٹر تھی۔