ڈگریوں کی تصدیق کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم نہیں ہوئی: الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کیلیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم نہیں ہوئی۔ ارکان کوخط ملنے کے 15 روزکے اندرڈگری جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔

ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل خان نے دنیا نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پرارکان پارلیمنٹ کودی گئی ڈیڈ لائن ختم نہیں ہوئی۔ ارکان کولکھے گئے خطوط میں خط ملنے کے پندرہ روزکے اندرڈگری جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا ارکان پارلیمنٹ اب بھی اپنی ڈگریاں ایچ ای سی سے تصدیق کے بعد جمع کراسکتے ہیں۔