مظلوم کی داد رسی کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تھانوں میں آج بھی انصاف بکتا ہے، مظلوم کی داد رسی کیلئے انقلابی اقدامات کرینگے۔ جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔

جرائم کی روک تھام سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو تھانہ کلچر سے نجات دلانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا مجوزہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر بدلنے کا عہد کیا ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں ایک اجلاس کے دوران میاں شہباز شریف نے شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اور راولپنڈی میں بھی میٹرو بس منصوبے سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔