ویانا حکام کو اسنوڈن نہ مل سکا، ہاتھ ملتے رہ گئے

Snudn

Snudn

امریکی (جیوڈیسک) ویانا امریکی خفیہ ایجنسی کے راز فاش کرنے والے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے طیارے میں سوار ہونے کی اطلاع پر بولیویا کے صدرکا طیارہ ویانا میں روک دیا گیا۔ آسٹریائی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسنوڈن طیارے میں موجود نہیں۔ بولیویا کے صدر ایوو مورالیس روس سے وطن واپس جارہے تھے۔

ان کے طیارے میں ایڈورڈ اسنوڈن کی موجودگی کی اطلاع پر فرانس اور پرتگال نے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت نامے منسوخ کردیے جس کے بعد طیارہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں روک لیا گیا۔

آسٹریاکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایڈورڈ اسنوڈن سوار نہیں تھا اور انھیں طیارے کو ویانا میں روکے جانے کی وجہ کا علم نہیں، بولیویا کے صدر کا طیارہ آج روانہ کردیا جائے گا۔ امریکا کو مطلوب ایڈروڈ اسنوڈن نے بولیویا سمیت 21 ملکوں میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔