ووٹ فیصلہ نہ کرسکا تو روڈ کی طاقت فیصلہ کریگی، خالد مقبول

Khalid Maqbool

Khalid Maqbool

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جاگیردارانہ مزاج کے باعث عوام کے مینڈٹ کا احترام نہیں کیا جا رہا، ہمارے ووٹ کی طاقت فیصلہ نہ کر سکی تو سڑکوں کی طاقت فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ندیم ہاشمی اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت فیصلہ نہ کرسکی تو روڈ کی طاقت فیصلہ کرے گی۔

دیوار سے لگانے یا گرانے کی کوشش کی گئی تو مسئلہ بن کر کھڑے ہو جائیں گے۔ مظاہرین سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جاگیرداری مزاج کی وجہ سے عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جا رہاہے۔ رکن رابطہ کمیٹی عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کوجتنا دبایا جائے گا وہ اتنی ہی ابھرے گی۔