مسلم لیگ ن جس کو بھی ووٹ دے گی اس کی حمایت کریں گے۔ ملک اکرم اعوان

بوچھال کلاں( ریاض احمد ملک) مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر ملک اکرم اعوان منارہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جس کو بھی ووٹ دے گی اس کی حمایت کریں گے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگی ورکروں کو ٹکٹ دے انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم پی ائے ملک تنویر اسلم نے اپنی جڑیں عوام میں بنانے کے بجائے ہر گاوں میں اپنی پنج پیاروں کو نوازا ہے۔

انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں کو کبھی گھاس تک نہیں ڈالی جس کی وجہ سے کارکن مایوس ہو رہے ہیں انہوں نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلج کرتا ہوں کہ ملک تنویر اسلم یہ بتائے کہ ضلاع چکوال میں مسلم لیگی ورکر کون ہیں وہ ساجد کو نہیں جانتا اسے خالد نوابی کا علم نہیں اسے پتا ہے تو اپنے پنج پیاروں کا جن کے سرے پر وہ سیاست کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قیادت ملک تنویر اسلم کے بجائے مہوش سلطانہ کو ٹکٹ دے۔