نادرا ای ووٹنگ کیلیے تیار ،7 ملکوں نے اجازت دیدی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کر لی،سات ممالک نے الیکشن کی اجازت بھی دے دی مگر الیکشن کمیشن حکام کہتے ہیں کہ قانون سازی کی ضرورت ہے ، آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک پاکستانی ووٹ نہیں ڈال سکتے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ جب کام کرنا ہوتا ہے۔

تو سب کچھ ہو جاتا ہے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے بارے کیس کی سماعت کر رہا ہے ، نادرا حکام نے بتایا کہ وہ ای ووٹنگ کے لیے تیار ہیں اور 2 مئی کو آزمائشی مشق کریں گے۔

دفتر خارجہ کے حکام نے کہنا ہے کہ آسٹریلیا، بحرین ، کینیڈا، کویت، عمان ، سعودی عرب اور برطانیہ نے الیکشن کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جا سکتی ہے، ایسا کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ پہلے انڈا تھا یا مرغی ، نتیجہ آملیٹ ہی بنے گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ان کے سامنے 15 مارچ کو بھی بہت کارروائیاں ڈالی گئی تھیں۔