سپریم کورٹ کا دوسرکاری افسران کو آج ہی گریڈ 22 میں ترقی دینے کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سرکاری افسران حسن وسیم افضل اور فرخندہ وسیم افضل کو آج ہی سورج غروب ہونے سے پہلے گریڈ 22 میں ترقی دی جائے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری ملازمین کو او ایس ڈی رکھنے بارے کیس کی سماعت کی ، حسن وسیم افضل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو5 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گی۔

بغیر وجہ بتائے5 سال سے او ایس ڈی بنائے رکھا گیا ، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کا رکارڈ دیکھا گیا ہے، ان کا رکارڈ آوٹ سٹینڈنگ ہے، عدالتی حکم پر عملدرآمد کر کے آج ہی رپورٹ دی جائے۔