کراچی : لانڈھی میں اے این پی کے امیدوار کی گاڑی پر کریکر حملہ

Landhi

Landhi

کراچی(جیوڈیسک)لانڈھی مظفر آباد کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالرحمن کی گاڑی پر کریکر حملہ ہوا ہے جس میں بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 255 سے اے این پی کے امیدوار عبدالرحمن اپنی گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں راہ گیر بچے سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اے این پی کے ترجمان کے مطابق ان کے امیدوار عبدالرحمن اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔