فوج کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں، انتہاپسند امن تباہ کرنا چاہتے ہیں : جنرل وائیں

Gen Wyne

Gen Wyne

رسالپور(جیوڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب میں جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ افواج انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نبرد آزما ہے۔

انتہا پسند ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ جنرل خالد شمیم وائیں کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے باعث ملکی سلامتی کے تناظر میں افواج کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا۔ پاسنگ آٹ پریڈ میں پاک فضائیہ کے سربراہ اور سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔