روس دنیا کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکے، فوج واپس بلائے:نیٹو

Jens Stoltenberg

Jens Stoltenberg

روس (اصل میڈیا ڈیسک) نیٹو کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرینی سرحد سے فوجی دستوں کی واپسی کے اعلانات فقط دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے والے دعوے ہیں۔

نیٹو کے مطابق، دعووں کے برخلاف روس نے مزید سات ہزار فوجی یوکرینی سرحد پر پہنچائے ہیں۔

روس کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز پر ایسے اشارے دیے گئے تھے کہ وہ یوکرین سرحد سے کچھ فوجی دستے واپس بلا رہا ہے۔

نیٹو سیکرٹری جنرل ژانز اشٹولٹن برگ نے روس کی جانب سے معاملے کے سفارتی حل کی خواہش کا خیرمقدم کیا ہے تاہم،انہوں نے کہا ہے کہ روس نے اب تک یوکرینی سرحد سے فوجی دستوں کی واپسی کا کوئی عملی اشارہ نہیں دیا ہے۔