وزیراعظم بنا تو صدرزرداری سے حلف لوں گا، نوازشریف

Nwaz Shreef

Nwaz Shreef

اسلام آباد(جیو بڈیسک)اسلام آباد مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں سادہ اکثریت نہ ملی تو بڑی اداسی ہوگی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جو بلے سے پھینٹی لگانے کا کہتاہے ایسے شخص کے ساتھ کیسے مناظرہ کیا جاسکتا ہے۔

میں اوئے نوازشریف کہنے والے سے اوئے توئے کیسے کروں گا۔ اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان کہتے ہیں کہ صدر سے حلف نہیں لیں گے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کوپتا ہے کہ وہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے، اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں، عمران خان کو اکثریت ملی تو صدر سے ہی حلف لینا پڑے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ میں وزیر اعظم بنا تو صدر زرداری سے حلف لوں گا۔ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے صدر نے کہا کہ ذوالفقار مرز ا سر پر قران رکھ کر کہہ چکے ہیں کہ رحمان ملک جھوٹا ہے۔ نواز شریف کا تفصیلی انٹرویو آج رات 8 بجکر 5 منٹ پر کیپٹل ٹاک میں پیش کیا جائے گا۔