دوہری شہریت کیس: چودھری زاہد اقبال نااہل قرار

LAHORE-HIGH-COURT

لاہور(جیو ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے دوہری شہریت پر مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے ایک سو باسٹھ سے امیدوار چودھری زاہد اقبال کو نا اہل قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چودھری زاہد اقبال کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوہری شہریت کے معاملے پر ہائیکورٹ ملتان بنچ ان کی سزا معطل کر چکی ہے لہذا انہیں انتخابات کے لیے اہل قرار دیا جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ سزا معطلی سے جرم ختم نہیں ہو جاتا جب تک کوئی عدالت اپیل میں اسے ختم نہ کرے، فل بنچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد چودھری زاہد اقبال کو نااہل قرار دیا۔ دوہری شہریت کے الزام میں ریٹرننگ افسراور الیکشن ٹریبونل بھی چودھری زاہد اقبال کے کاغذات مسترد کر چکے ہیں۔