ملازمہ کو قید رکھنے کا الزام، سعودی شہزادی امریکی عدالت میں پیش

U.S. court

U.S. court

نیویارک (جیوڈیسک) ملازمہ کو امریکا لاکر قید رکھنے کے الزام میں سعودی عرب کی ایک شہزادی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سعودی عرب کے شہزادے عبدالرحمان بن نصر کی ایک اہلیہ مشعیل الیبان کو کیلی فورنیا کے علاقے آئروائن میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیاگیا۔

البیان پرالزام ہے کہ وہ کینیاسے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کو امریکا لائیں اور اسے قیدی بنا کر رکھا۔دو سوبیس ڈالر ماہانہ کے عوض اس سے سولہ سولہ گھنٹے خدمات لیں۔ اسے کوئی چھٹی بھی نہیں دی جاتی تھی جبکہ شہزادی نے ملازمہ کا پاسپورٹ بھی ضبط کر رکھا تھا۔ شہزادی کی ضمانت ہوگئی ہے۔

اورانھیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، تاہم ان پر اور نج کاونٹی سے باہرنہ جانے، ملازمہ کا پاسپورٹ واپس کرنے اور جی پی ایس ڈیوائس ساتھ رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے ذریعے ان کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جائیگی کیس کی مزید سماعت انتیس جولائی کو ہوگی۔