جنگی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جائے گا: جنرل راحیل شریف

 General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

جہلم (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا ہی امن کی ضمانت ہے۔ جنگی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹلہ رینج کا دور کیا اور حقیقی جنگی ماحول میں فوجی مشقیں دیکھیں۔ مشقوں میں لاہور کور اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

فیلڈ کمانڈروں نے آرمی چیف کو مشقوں کے مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے جونواں کی تربیت کے اعلیٰ معیار کی بھی تعریف کی اور جوانوں کے درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کو سراہا۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا ہی امن کی ضمانت ہے۔

جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ ٹلہ رینج پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔