واسا نے پانی کے نرخ بڑھانے کیلئے سمری حکومت کو بھیج دی

WASA

WASA

لاہور (جیوڈیسک) لاہور واسا حکام نے عوام پر مزید بوجھ ڈالے کا فیصلہ کرتے ہوئے پانی کے نرخوں میں 60 فی صد تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے، منظوری کے بعد امکان ہے کہ نیا ٹیرف اسی ماہ لاگو ہو جائے گا۔واسا حکام نے تمام کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے پانی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور سمری حکومت کو منظوری کے لئے بجوا دی ہے۔

سمری میں یوں تو تمام سیلبس خصوصا کمرشل اور بڑے گھروں کا ٹیرف 60 فی صد تک بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ چھوٹے گھروں جس میں ایک سے 10 مرلہ کے گھر شامل ہیں ان کا ٹیرف 15 سے 30 فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ واسا حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی دو بار اضافہ تجویز کیا گیا تھا لیکن منظوری نہ مل سکی تھی تاہم اب امکان ہے کہ اسی ماہ منظوری او رلاگو بھی ہو جائے گا۔

دوسری طرف واسا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سید اقتدار علی شاہ نے جیو کو بتایا واسا کے اوور ہیڈز بہت بڑھ گئے ہیں اضافہ ناگزیر ہے، آبادی کئی گنا بڑھ گئی ہے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جسے پورا کرنے کیلئے جنریٹرز چلانا پڑتے ہیں لہذا اس بار اضافہ نہ کیا تو مالی معاملات چلانا مشکل ہو جائے گا۔