الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا

Election Commission

Election Commission

پشاور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل تین جولائی سے شروع ہو گا۔ پولنگ 22 اگست کو ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے حصول اور داخل کرانے کا عمل تین جولائی سے شروع ہو گا۔ جو 9 جولائی تک جاری رہے گا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 17 جولائی تک ہو گی۔ اپیلوں کی سماعت 22جولائی سے شروع ہوگی اور 29 جولائی تک جاری رہے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے جبکہ پولنگ 22 اگست کو ہونگے۔ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی پانچ خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے جن میں این اے ون پشاور ون، این اے 5 نوشہرہ اوراین اے 13 صوابی۔

این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اور این اے 27 لکی مروت شامل ہیں جبکہ چارصوبائی اسمبلی کی نشستوں پی کے 23 مردان اور پی کے 27 مردان، پی کے 42 ہنگو اور پی کے 70 بنوں پر ضمنی انتخابات ہو نگے۔ این اے ون عمران خان، این اے 5 پرویز خٹک، این اے 13 اسد قیصر، این اے 25 اور این اے 27 مولانا فضل الرحمان نے خالی کی ہیں جبکہ پی کے 23 امیر حیدر ہوتی اورپی کے 70 اکرم خان درانی نے خالی کی ہیں۔ پی کے 27 اورپی کے41 دو ایم پی ایز فرید خان اور عمران مہمند کے شہید ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔