سانحہ دیامر میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

Dyamr

Dyamr

دیامر (جیوڈیسک) سانحہ دیامر میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس طرح گرفتار کیے جانیوالے ملزمان کی تعداد تین ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم کا نام عمر ہے جو چلاس کے نواحی علاقے شاہین کوٹ کا رہائشی ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ رات کو سعید اللہ نامی شخص کو پولیس نیکو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سے تھانہ سٹی چلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد کی گرفتاری مقدمے میں اہم پیش رفت ہے جس سے مزید ملزمان تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔