پانی سے حیرت انگیز ببل رنگز بنانے والا فرنچ ڈائیور

Underwater Bubble Rings

Underwater Bubble Rings

پیرس (جیوڈیسک) یوں توگہرے پانی میں تیراکی کرنا بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن کچھ تیراک تو ایسے بھی ہیں جو اس دوران بھی کچھ انوکھا کرنے سے نہیں کتراتے۔ فرانس سے تعلق رکھنے والے حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک اس تیراک کو ہی دیکھ لیجئے جو دوران تیراکی ڈالفن مچھلی کی طرح پانی سے ببل رنگ بناتا ہے۔

ڈیوڈ ہیلڈر نامی یہ تیراک حیران کن طور پرنہ صرف پانی سے بالکل گول ببل رنگز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ان ببل رنگز سے کئی کرتب بھی دکھا تا ہے۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پانی میں بلبلے بناتے دیکھ کر گول بلبلے بنانے کا خیال ذہن میں آیا اور کافی عرصے کی محنت کے بعد اس نے اس انوکھے فن میں مہارت حاصل کی ہے۔