ہتھیاروں سے متعلق پاکستانی درخواست مسترد نہیں کی: امریکہ

America

America

امریکہ (جیوڈیسک) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر مبنی تعلقات بدستور قائم ہیں اور اس نے پاکستان کی جانب سے دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی کوئی درخواست مسترد نہیں کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر مبنی تعلقات بدستور قائم ہیں، امریکہ ہتھیاروں کے حوالے سے اہم عالمی منڈی ہے۔

ہم نے اس حوالے سے ملنے والی کسی پاکستانی درخواست کو مسترد نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ سیکورٹی کے حوالے سے کئی باہمی پروگرامز پر عمل پیرا ہیں، جن میں دفاعی شراکت داری اور صلاحیتوں میں اضافے کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہتھیاروں کی فراہمی بارے ایک پاکستانی درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم افغانستان میں موجود ای ڈی اے ہتھیاروں میں سے پاکستان سمیت کسی بھی ملک کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک کی جانب سے قابل رسائی ہتھیاروں کے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ ہتھیار دنیا کے مختلف خطوں میں موجود ہیں جہاں ان کی ذمہ داری مخصوص افسران کے پاس ہے جبکہ ان کا بڑا اور اہم ذخیرہ امریکہ میں موجود ہے، جس درخواست کو قابل غور سمجھا جاتا ہے اسے ان قابل رسائی ہتھیاروں کے ذخائر میں سے ادائیگی کر دی جاتی ہے۔