موسم کی خرابی: عمران خان لاہور نہیں پہنچ سکے

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شدید بارش کے باعث عمران خانکے طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملی، اورطیارہ سیالکوٹ میں اتارنا پڑا۔

تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری جنرل یاسمین راشد نے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث طیارہ لاہورکی بجائے سیالکوٹ ائیرپورٹ لے جایا گیا۔ لاہور میں تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا جسے عمران خان کی غیر موجودگی کے باعث کل تک موخر کردیا گیا ہے۔