فلاح و بہبود اور معاشرہ میں ان کے مضبوط مقام کی آگہی کے حوالہ سے خصوصی سیمینار کا انعقاد

جھنگ : ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشرہ میں ان کے مضبوط مقام کی آگہی کے حوالہ سے خصوصی سیمینارکا انعقاد کر وایا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع جھنگ میں وومن امپرومنٹ کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں منعقد ہونے والے سیمینار کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد شریف خان بلوچ ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ،ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین احمد مدنی ،ڈی ایم اواعجاز منیر، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بتایاکہ سیمینار کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور اس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے اور اسکے علاوہ اراکین اسمبلی ، اہم عہدوں پر فائز خواتین ،سکول و کالجوں کی خواتین ٹیچرز،طالبات اور مختلف این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 14اپریل 2014بروز سوموار منعقد ہونیوالی اس تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب محترمہ حمیدہ وحیدالدین ہونگی۔اجلاس کے دوران انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈی سی او نے خاتون صوبائی وزیر کی آمد اور تقریب کے دوران سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔