مغربی تہذیبی یلغار روکنے کے لیے حیاء کا کلچر عام کرنا ہو گا۔ لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں14فروری کو حیاء ڈے بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔لاہور، اسلام آباد، کراچی ، فیصل آباد ،پشاور سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں حیاء ڈے کے حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں۔

تعلیمی اداروں میں حیاء مارچ کیے گئے ، حیاء کے موضوع پر سیمینارز ،مذاکرے لیکچرز کروائے گئے۔حیاء ڈے ے سلسلے میں اہم مقامات پر حیاء کیمپس لگائے گئے جہاں دن بھر حیاء کے موضوع پر ترانے اور دیگر نظمیں سنائی جاتی رہیں۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر، مرکزی رہنماء جماعت اسلامی امیر العظیم اور جمعیت کے صوبائی ناظمین نے شہر لاہور میں اہم شاہراہوں پر لگائے گئے آگاہی کیمپس کا دورہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک بڑی تعدادنے حیاء مارچ کیا۔

آگاہی کیمپس کے دورے کے دوران جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مغربی تہذیبی یلغار روکنے کے لیے حیاء کا کلچر عام کرنا ہو گا۔فحاشی کو روکنے کے لیے حیاء کی تعلیمات سے آگاہی ضروری ہے۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادنے فرسودہ روائت کا بائیکاٹ کر کے حیاء ڈے منایا حیاء کے کلچر کے فروغ کے لیے نوجوانوں کا یہ قدم قابل تحسین ہے۔ اسلام حیاء کی تعلیم دیتا ہے۔ نام نہاد روشن خیالی کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔غیر اسلامی اور فرسودہ روایات کے فروغ کے آگے بند باندھنا ہوں گے۔

حیاء اسلامی تہذیب کی طاقت ہے۔اسلام میں فحاشی اور فرسودہ روایات کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستانی معاشرے میں فحاشی کو فروغ دینے کے لیے فرسودہ روایات کو عام کیا جا رہا ہے۔کیمپس کے دورے کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدرنے اپنے خطاب میں کہا کہ فحاشی برائی کی جڑہے اس کے خاتمے کے لیے حیاء کا کلچر عام کرنا ہو گا۔ نوجوانوں نے فرسودہ روایات کا بائیکاٹ کیا ہے ۔میڈیا کے ذریعے مغری تہذیب کی ناکارہ روایات کو فروغ مل رہا ہے۔ ایسی بے ہودہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو حیاء کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔فحاشی کا پھیلائو ملکی تباہی کا سبب بنے گا۔ ویلنٹائن ڈے جیسی بے ہودہ روایات کا اسلام سے تعلق نہیں بلکہ مغربی تہذیب کی ناکارہ روایات ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور امیر العظیم نے کہا کہ مغربی تہذیب کی کھوکھلی روایات کو معاشرے میں عام کرنے کے لیے میڈیا کا کردار لمحہ فکریہ ہے۔ اسلامی اقدار کے فروغ سے ہی ہم مضبوط ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں سازش کے تحت نوجوانوں میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام حیاء کا درس دیتا ہے ۔ میڈیا کے ذریعے ایسی روایات کو فروغ دیا جا رہا ہے جو نظریہ پاکستان سے متصادم ہیں۔نوجوان ویلنٹائن ڈے جیسی روایات کا بائیکاٹ کرتے ہوے حیاء کے کلچر کے فروغ کے لیے اپنا کردار اد کریں۔

جاری کردہ: محمد ذیشان قریشی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0346-5265947