کس شیر کی آمد ھے

Election

Election

الیکشن کی گہما گہمیوں کا آغاز ہو چکا ہے مگر اب بھی مسلم لیگن نے اپنے حتمی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ضلع چکوال کے حلوہ پی پی 21چکوال1میں صرف آزاد امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رکھا ہے جن کے ساتھی خیالی تجزیوں کی بھر مار کئے ہوئے ہیں اس حلقہ میںسردار غلام عباس سابق ضلع ناطم گروپ میں ملک اختر شہباز کھڑے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی امیدوار تو سامنے نہیں ہے تاہم ملک تنویر اسلم نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے جماعت اسلامی نے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواروں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے پیپلز پارٹی میں ملک اسد ایڈوکیٹ اور تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پیر شوکت کرولی امیدوار ہیں تحریک تحفظ پاکستان نے ملک جہانگیر دھرکنہ کو ٹکٹ دیا ہے۔

جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ملک نذر امیدوار ہیں جبکہ حتمی فیصلہ 18اپریل کے بعد ہی ہو گا کہ کون کون میدان میں رہ جاتا ہے اور کون کون اپنے کاغذات اتھا کر کس کی حمایت کرتا ہے ابھی تک جو حالات سامنے ہیں سردار گروپ نے اپنا ہوم ورک جاری رکھا ہوا ہے اور اپنی ھالت کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں ملک اختر شہباز نے علاقہ ونہار کی حد تک تو کام ٹھیک رکھا ہوا ہے میرا مطلب ہے اپنا الیکشن بنا رکھا ہے ان کی دیکھا دیکھی ملک تنویر اسلم نے بھی زبردست طریقے سے اتخابی مہم شروع کی ہے تو ملک اختر شہباز جو اپنے آپ کو مضبوط بنا رہے تھے۔

اب ملک تنویر اسلم کے حمایتی بھی کھل کر سامنے آئے ہیں تو پتا چلا ہے کہ مسلم لیگ ن کا قلعہ اب بھی مضبوط ہے ملک اختر شہباز نے ملک تنویر کے لئے آسانیاں بھی پیدا کی ہیں جن میں تین مرتبہ وہ الیکشن سے دستبردار ہونا بھی شامل ہے

PTI

PTI

اگر وہ یہ غلطی نہ کرتے تو ملک تنویر اسلم کے لئے یہ الیکشن جیتنا شائد آسان نہ ہوتا اب علاقہ ونہار کا جائزہ جب لیا گیا تو بوچھال کلاں میں ملک اختر شہباز 60% ووٹ لے رہے ہیں باقی ملک تنویر اسلم اور پی ٹی آئی لیتے ہیں .

دھرکنہ میں ملک تنویر اسلم اور ملک اختر شہباز ففٹی ففٹی ہیں جھامرہ میں ملک تنویر اسلم ملک اختر شہباز سے میلوں کے فاصلے پر ہیں یہاں سے ہی ملک تنویر اسلم لی لیڈ کا آغاز ہو گا کہوٹ بھسین میں ملک تنویر اسلم وونر ہیں میانی میں ھالت ففٹی ففتٰ لگا لیں مکھیال میں بھی ملک تنویر اسلم وونر ہیں گفانوالہ بوچھال خورد سردھی میں مسلم لیگ ن ہی وونر ہے۔

رنسیال میں ملک اختر شہباز کو ٹھیک ٹھا ک ووٹ ملتے ہیں بولہ شریف میں بھی مقابلہ سخت ہو سکتا ہے چک مصری میں بھی ملک تنویر اسلم اگر وونر نہ بھی ہوں تو ففٹی ففٹی ممکن ہے اب آپ بھلیال میں آجائیں یہاں ملک تنویر اسلم جتنے ووٹ لے گا.

ایک ریکارڈ ہو گا بھال میں بھی ملک تنویر اسلم کو ہی وونر قرار دیا جا رہا ہے نورپور میں ملک تنویر اسلم کی مخالفت کی وجہ بنا کر مقابلہ سخت قرار دیا جا رہا ہے۔

منارہ اور وسنال میں بھی ملک تنویر ہی وونر ثابت ہو رہے ہیں یہ کسی کا نہیں میرا ذاتی سروے ہے.

سرکلاں لاپھی سے ملک اختر شہباز کو ووٹ ملیں گے مارٹن والے بھی ملک اسلم کو وونر قرار دے رہے ہیں میرے خیالات میں مقابلہ سخت یعنی ففٹی ففٹی ہو سکتا ہے اب ونہار کی کنڈیشن تو واضع ہو گئی۔

Muslim League (N)

Muslim League (N)

کلر کہار سے آگے نکلیں تو مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا شروع ہوتا ہے جو چوآشیدن شاہ تک جاری رہتا ہے باقی امیدوار جو ووٹ لیں گے آٹے میں نمک کے برابر چوآسیدن شاہ سے نکلیں تو بھی مقابلہ جو نظر آرہا ہے پی ٹٰ آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہی چل رہا ہے۔

آذاد اور پی پی پی کے امیدوار نظر بھی نہیں آئیں گے میں کوشش کروں گا کہ چند دنوں میں حلقہ NA60 کا جائزہ بھی لوں پھر اصل حقیْت سامنے آئے گی بحرحال ضلع چکوال جو مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ابھی تک قائم و دائم کھڑا ہے اگر اس میں کوئی کلمزوری آبھی گئی تو نواز شریف کا دورہ چکوال اس لینٹر کا کام کر جائے گا جو شائد کسی نے سوچا بھی نہ ہو۔
تحریر: ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
malikeriaz57@gmail.com
03348732994