گندم سے لدے ٹرکوں کی نقل حمل میں تعطل پیدا کیا جا رہا ہے، سندھ فلارملرز

Wheat

Wheat

کراچی(جیوڈیسک)سندھ کے فلار ملرز نے کہا ہے کہ گندم سے لدے ٹرکوں کی نقل و حمل میں تعطل پیدا کیا جارہا ہے جس سے صوبے میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔سیکریٹری فوڈ سندھ کو لکھے گئے خط میں فلار ملرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے حال ہی میں فلار ملز کو گندم کی نقل و حمل پر پابندی سے مستثنی قرار دیا تھا مگر اس کے باوجود گندم کی رسد میں تعطل پیدا کیا جارہا ہے۔

فلار ملرز کے مطابق پنجاب سے خریدی گئی گندم کو سندھ پنجاب بارڈر پر روک کر مبینہ طور پر رشوتیں طلب کی جارہی ہیں۔فلار ملرز نے سیکریٹری فوڈ سندھ سے درخواست کی کہ معاملہ فوری طور پر حل کیا جائے ورنہ صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔